یورپ میں سکون کے ساتھ مارکیٹ مسابقت کا سامنا کرنے کی خود اعتمادی ہونی چاہیے، چینی میڈ یا

Published on September 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن نے اعلان کیا ہیکہ یورپ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف کاؤنٹر سبسڈیز تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان کے اس اعلان پر یورپ میں شدید بحث شروع ہو گئی ہے۔ جرمن آٹو انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ اس اقدام سے ٹیرف کی جنگ چھڑ جائے گی اور ملک کی آٹو انڈسٹری کے طویل مدتی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ مغربی رائے عامہ میں کچھ معقول خیلات کے حامل افراد کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا فیصلہ یورپ میں کچھ لوگوں کے منصفانہ مسابقت کے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔حالیہ برسوں میں، چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے مارکیٹ میں مضبوط مسابقتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، کیونکہ بنیادی طور پر چینی کار کمپنیز نیجدت طرازی، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا جاری رکھا ہے اور چین کی متعلقہ صنعتی و سپلائی چین دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ مکمل اور جامع ہے۔ اس کے برعکس، روایتی ایندھن والی گاڑیوں کے پیداواری مرکز کے طور پر، یورپ کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی تیاری، تحقیق اور ترقی چین اور امریکہ جیسے ممالک سے پیچھے ہے۔ کچھ یورپی ممالک اور بڑی کار ساز کمپنیز کو خدشہ ہے کہ یورپی مارکیٹ پر چین کی نیو انرجی گاڑیوں کا قبضہ ہوجائے گا۔ یہ شاید یورپی یونین کا” نام نہاد تحقیقات “شروع کرنے کا اصل مقصد ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy