ملاوٹ اوردھوکہ دینے والے امت محمدیہ ﷺ سے خارج ہیں۔ صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on August 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 707)      1 Comment

pic Aqa ji 1 (12)
فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر ودورحاضرکے معروف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے ،اپنے جسم وروح،کپڑوں،بالوں ،اٹھنے بیٹھنے والی جگہوں اورگھربارکی صفائی کوایمان کا حصہ کہاگیا ہے ،جہاں صفائی کااہتمام نہیں ہوتاوہاں شیطانی اثرات تیزی سے آتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملاوٹ اوردھوکہ دینے والے امت محمدیہ ﷺ سے خارج ہیں،کھانے پینے اورروزمرہ اشیاء کی چیزوں(دودھ،گھی،چینی،آٹا،مرچ مصالحہ جات )میں ملاوٹ کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں۔فرمان رسولﷺ ہے کہ ملاوٹ کرنیوالاہم میں سے نہیں ہے ،اورجوکسی مسلمان کو دھوکہ دے وہ بھی ہم میں سے نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملاوٹ چاہے ایمان میں ہو یا روزمرہ استعمال کی چیزوں میں ،ایسے لوگ نہ صرف امت محمدیہ ﷺ سے خارج ہیں بلکہ مخلوق خداکوتکلیف دینے والوں میں شامل ہیں اوران کارزق ،رزق حرام کے زمرے میں آتاہے ،یہ لوگ مکمل خسارے میں ہیں ،ایسے لوگ جب تک سچے دل سے توبہ تائب نہیں ہونگے ،دنیا وآخرت میں خسارے میں رہیں گے ۔اس کے برعکس ایماندارشخص کبھی رزق حرام کی طرف نہیں جاتا،کسی مسلمان کو تکلیف دینا تودرکنارکسی جانورکوبھی تکلیف نہیں پہنچاتا،ایسے لوگوں کیلئے دنیا وآخرت میں بشارتیں (خوشخبریاں)ہیں اوریہی لوگ فلاح پانیوالے مومنین اوراولیاء اللہ میں شامل ہیں جوانسانیت سے پیارکرتے ہیں ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    great working by dr khurram , Almighty Allah bless and give you more successes in your life.





WordPress Blog

WordPress主题