اوکاڑہ/انسداد ڈینگی اقدامات کو تیز کیاجائے;چوہدری طاہر امین

Published on September 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہےکہ انسداد ڈینگی کے لئے سرویلنس کو سٹرانگ کیا جائے تاکہ ہم لاروے کی روک تھام کر سکیں۔اس سلسلہ میں تمام سرکاری ادارے اور سول سوسائٹیاں بھی انسداد ڈینگی کا حصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (DERK) کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ حافظ محمدعبداللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ویکٹر سرویلینس کا کام اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے محکمہ صحت کی ٹیمیں کوئی دقیقہ فروگزاشت کئے بغیر چوبیس گھنٹے متحرک ہیں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید اعجاز حسین شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ساوتھ سٹی ڈاکٹرنوید حفیظ،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی،ڈاکٹر عادل رشید اور ڈی ڈی ایچ او سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy