عظیم موسیقار استاد رفیق حسین خان کے فن کے اعتراف میں ایک شام ان کے نام

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

نامور گلوکاروں نے اپنی خوبصورت أوازوں سے استاد رفیق حسین خاں کی خوبصورت کمپوزیشن کو بہت عمدگی سے گایا
لاہور(یواین پی) عظیم موسیقار استاد رفیق حسین خان کے فن کے اعتراف میں ایک شام ان کے نام، انکی ترتیب دی ہوئی موسیقی پر مشتمل ایک محفل موسیقی کا پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں شام 6 سے رات 10 بجے تک محفل موسیقی کا انقعاد ہوا جس میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی خوبصورت أوازوں سے استاد رفیق حسین خاں کی خوبصورت کمپوزیشن کو بہت عمدگی سے گایا اور شرکا کی داد سمٹی،جن میں ترنم ناز،علی رضا خان،شیر میانداد،صائمہ جہاں، مرتب علی شمون فدا، سلیم بزمی، زیبا سحر طبلہ نواز استاد جگو خان،ہرمونیم پر ظفر قادری اور علیشاء نے سنگت کی پروگرام کے اورگنازر یاسر رفیق حسین خان،ڈاکٹر صغرا صدف اوراعظم منیر تھے اور ایڈوائزر ڈاکٹر ترن کمار انڈیاصدار ت صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر نذیر قیصر نے کی چیف گیسٹ لیجنڈ قوال شیر میانداد مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعرجوازجعفری،صدارتی ایوارڈ یافتہ کلاسیکل سنگر استاد بدر و ذمان،شاعر خاورسلیم نے استاد رفیق حسین خان کے لازوال فن پر اظہار خیال کیا حاضرین محفل استاد رفیق حسین کی کمپوزیشن سے لطف اندوز ھوے اور فنکاروں کو خوب داد دیتے رہے استاد رفیق حسین خاں 1 جنوری 1958 میں رایونڈ سے 1 کلومیٹر دور یوسی 274 بابلیانہ گاوں میں پیدا ہوے اور 3 ستمبر 2020 کو رایونڈ شہر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا کیریئر 50 سال پر مشتمل تھا, 35 سال تک ریڈیو پاکستان لاہور اور 35 سال پاکستان ٹیلی ویژن لاہور میں أوٹ سٹینڈینگ میوزک کمپوزرکی ٹاگری سے خدمات انجام دیں،پاکستان، انڈیا، انگلینڈ،امریکا اور بہت سے ملکوں کے سنگروں نے انکا میوزک گایا جن میں ملکہ ترنم نور جہاں،شہنشاہ غزل مہدی حسن،غلام علی،فریدہ خانم،عظیم گلوکارہ أور لتا جی کی بہن آشا بھوسلے جی(انڈیا) کویتا کرشنامورتی(انڈیا)،غلام عباس،حمیراچنا،ترنم ناز،راحت فتح علیخاں،پرویزمہندی،فداحسین،اعجازقیصر۔ھری ھرن(انڈیا)،جازم شرمہ(انڈیا)،شازیہ منظور،ساں رہ نسیم، صائمہ جہاں،حنا نصرللہ،حسن صادق،ارشاد علی مہدی سارہ رضا وغیرہغزل سنگر غلام علی نے استاد رفیق حسین خاں کے کمپوز کیے ھوے 33 البم گاے،جن میں معراج غزل، وِصال،تیرے شہر میں، ماھیہ،حسن غزل،سول فل،انجمن، دل ڈولدا، پرچھائیاں، پیشن،لمحہ لمحہ ان البمز کو عالمی شہرت ملی، أور استاد رفیق حسین خان کو عالمی پزیرای ملی انکی چند مشہور غزلیں جنہیں عالمی شہرت ملی ہم تیرے شہر میں آئے ہیں مسافر کی طرح۔روح لے گیا دل دا جانی’تے بت سانو چھکنا پیا،تمام عمر ترا انتظار ہمنے کیا،کچی دیوار ہوں ٹھوکر نہ لگانا مجھکو،اتنا ٹوٹے ہونکے چھونے سے بھکر جاونگا،کرونہ یاد مگر کس طرح بھلاوں اسے،کہا أکے روکنے تھے راستے کہاں مورڑ تھا اسے بھول جا دیار دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا۔نیناتوسے لاگے ساری رینا جاگ اویں تے تینوں دساں کیویں میرے گزرے نے سال وے،استاد رفیق حسین خاں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ان جیسے فنکار پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں انکا فن ہمیشہ زندہ رہے گا آج بھی انکی کمپوزیشن بہت شوق سے گای جاتی ہیں اور گا تی جاتی رھے گی حکومت پاکستان کو ایسے عظیم فنکار کو تمام اعزاز سے نوازنا چاہیے جنکے وہ حقدار ہیں،خاص طور پر پرائیڈ وف پرفارمنس ایوارڈ انہیں جلد سے جلد ملنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题