نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کاحجرہ اسود کو بوسہ

Published on September 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

مکہ مکرمہ ( یواین پی/زینب رضوان قریشی) سعودی عرب کے دورے پر آئے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرے کی سعادت حاصل کی، جمعرات کی شب مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے عمرہ ادا کیا۔پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھلنے پہ خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے، نوافل ادا کی اور پھر دوسرے مرحلے پر حجرہ اسود کو بوسہ دینے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف کیا اور نمازیں ادا کیں، صفی’ مروی’ کی سعی کرنے بعد نوافل ادا کئے، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مسجد الحرام میں امتِ مسلمہ کے مسائل حل ہونے، ترقی و خوش حالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔اس موقع پہ سفارتخانہ و پاکستان قونصل خانہ کا عملہ بھی انکے ساتھ تھا، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ نماز جمعہ بھی مسجدالحرام میں ادا کی، پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعے کو عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن روانہ ہوگئے۔
مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان عبدالعزیز نے انہیں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔
اس موقع پر جدہ کے ڈپٹی میئرعلی القرنی، مکہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر، سفیر پاکستان احمد فاروق، سفارت خانے اور قونصل خانے کے حکام بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes