شہید میجر اسحاق کی میت سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈاٹاؤن پہنچا دی گئی

Published on November 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

لاہور: (یو این پی) قوم کی خاطرقربان ہونے والے شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچ گیا، نماز جنازہ دوبجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

28 سالہ میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا شامل ہیں، میجر اسحاق نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچ گیا۔ عزیز و اقارب اور دیگر افراد تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون پہنچ رہے ہیں۔ میجر اسحاق کی نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد میجر اسحاق کو مکمل اعزاز و اکرام کے ساتھ کیولری گراونڈ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog