سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصداضافہ متوقع

Published on October 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی نمومتوقع ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا ستمبر2023میں سیمنٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes