سات ماہ گزرنے کے باوجودپولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں‌ناکام

Published on April 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

لاہور( یواین پی)سات ماہ گزرگئے پولیس صحافی کے قاتلوں کو گرفتارنہ کرسکی۔تفصیل کے مطابق 25اکتوبر 2016کو صحافی کامران ملک ’’چیف ایڈیٹرروزنامہ مبصرین لاہور‘‘اپنے دفترڈیوس ڑوڈ سے شام کے وقت گھرواپس جارہے تھے کہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ کی حدودگڑھی شاہوچوک میں ملزم عبدالمجید بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کردی جس میں صحافی کامران ملک زندگی کی بازی ہارگئے ۔بااثرملزم عبدالمجید بھٹی قتل کرنے کے بعد پولیس افیسروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔دوسری جانب پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی ۔ مقدمہ قتل کی پیروی کرنے پر ملزم عبدالمجیدبھٹی کی جانب سے مختلف طریقوں کے ذریعہ مقتول کامران ملک کے ورثاء کو متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔یادرہے کہ ملزم عبدالمجیدبھٹی نے مقتول کامران ملک کے لاکھوں روپے ہڑپ اور جائیدادپرقبضہ کرنے کیلئے قتل کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题