دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن 5اکتوبر کو منایا جارہا ہے

Published on October 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن”ورلڈ ٹیچرز ڈے“5اکتوبر کومنایا جارہا ہے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں،جہانیاں میں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔”یونیسکو“کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog