فلمسٹار نور نے تیسری شادی کر لی

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

5
لاہور: (یو این پی) لالی ووڈ اداکارہ نور بخاری کی تیسری ’’خفیہ‘‘ شادی منظر عام پر آ گئی ہے جس کی دولہا ولی حامد نے تصدیق کر دی ہے جبکہ دلہن نے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی حامد خان نے 2 سال قبل خفیہ طور پر اداکارہ نور بخاری سے خفیہ طور پر نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ لالی ووڈ فلم عشق پازیٹو میں بھی کام کیا ہے۔ 2 سال تک خفیہ رہنے والی اس شادی کی اب تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ مزید خفیہ نہیں رہ سکی ہے۔ اس سلسلے میں دولہا ولی حامد خان نے نکاح کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اداکارہ نور بخاری نے تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری اس سے قبل بھی 2 شادیاں کر چکی ہیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔ انہوں نے پہلی شادی 2008 میں بھارتی شہری وکرم سے کی تھی جو 2010 میں ختم ہو گئی جبکہ انہوں نے دوسری شادی عون چوہدری سے کی تھی اور ان کی یہ شادی بھی طلاق پر ہی منتج ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تیسری شادی ولی حامد خان سے کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes