پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9اکتوبر کو منایا جائے گا

Published on October 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو ڈاک کے نظام، ڈاک ٹکٹوں اور یادگاری ٹکٹوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ڈاک کے نظام کو عوامی خدمت کے قدیم ترین اداروں میں شمار کیا جاتا ہے ڈاک کا نظام انتہائی قدیم ہے9اکتوبر1874ء کو عالمی سطح پر یونیورسل پوسٹل یونین کا قیام عمل میں آیا اس یونین میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی191ممالک شامل ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ہی اگرچہ جدید ٹیکنالوجی انٹر نیٹ،کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ نے زندگی کو تیز تر کر دیا ہے لیکن آج بھی ڈاک کا نظام دنیا بھر میں رائج ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes