قیام امن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگہی اور شعور پھیلانے کیلئے قلم کا استعمال کریں تبسم شاکر

Published on November 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

\"Q\"
لاہور( یواین پی) مرکزی صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان،ایم اے تبسم اورنائب صدر امتیاز علی شاکرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔دہشتگرداور انتہاء پسندانہ سوچ کو ختم کئے بغیر دنیا کا امن بحال نہیں کیا جاسکتا ۔جنگ و جبر کے ذریعے طاقت کامظاہرہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن امن قائم کرنا ناممکن ہے ۔قیام امن کیلئے انسانی حقوق کی پامالی کو روک کر سب کو جینے کا برابر حق دینے کی ضرورت ہے ۔جانوروں کے ماحول کو بہتر بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے انسانی ماحول کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مخالف ہے ۔دہشگردکوئی ملک ،گرویا قوم نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک کمنی سوچ ہے جو احساس کمتری یا احساس برتری کے ماحول میں جنم لیتی ہے۔ہمیں قیام امن کے لئے قوم ،فرقہ یا جماعتوں سے بالا تر ہوکر اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا ۔خاص طور پر علماء حضرات دنیا کو اسلام کا پیغام امن پہنچاکر اپناکردار اداکریں۔انہوں تمام لکھنے والوں خاص طور پر کونسل کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ قیام امن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگہی اور شعور پھیلانے کیلئے اپنے قلم کا استعمال کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes