چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Published on June 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

لاہور:(یو این پی)چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے والی قومی ٹیم کا وطن واپس پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔میڈیا کے مطابق چیمپئیز ٹرافی میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال وی آئی پی لاؤنچ میں پنجاب کے صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اور علی رضا گیلانی سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاہم ائیرپورٹ کے باہر موجود شائقین کرکٹ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایئرپورٹ کے لاؤنچ میں جا پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy