تمام اہل افراد 25 اکتوبر 2023تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

منتقلی شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر
اوکاڑہ (یواین پی) تمام اہل افراد 25 اکتوبر 2023تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج،منتقلی شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں الیکشن کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے جیسے ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے حکم آئے گا ہمیں تیار پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اوکاڑہ محمد شفیق نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیز کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کے بارے آگاہی دیں کہ ایک جمہوری ملک میں ووٹ کی کیا طاقت ہوتی ہے اور جمہوری نظام میں اس کی کیا اہمیت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ کسی ووٹر کو حق رائے دہی سے محروم نہیں رہنا چاہیے اسی ووٹ سے عوام اور ملک کی تقدیریں بدلتی ہیں محمد شفیق نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرتے ان کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے قائل کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر کسی ووٹر کو نیا ووٹ کے اندراج، ووٹ کو تبدیل کروانے یاکسی قسم کا کوئی رد وبدل درکار ہو تو مجھ سے رابطہ کرے لیکن اپنا ووٹ ضرور پول کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes