جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عثمان حیدر پر پولیس اہلکاروں کا تشدد شرمناک حرکت ہے محمد ارشاد منڈ

Published on May 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی)جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عثمان حیدر پر پولیس اہلکاروں کا تشدد شرمناک حرکت ہے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے امیر حاجی محمد ارشاد منڈ،امیر شہر بہادر خان جھگڑ،صدر کسان بورڈ پنجاب ڈاکٹر عبدالجبار خان اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جھنگ طارق فاروق صابری نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد پر امن شہریوں پر تشدد کرنے، غلیظ گالیاں دینے اورتوہین آمیز برتاؤ کرنے کا اختیار پولیس کو کس نے دیا ہے؟ پولیس امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اور مجرم دندناتے پھرتے ہیں لیکن اس کا غصہ پر امن شہریوں پر نکالا جاتا ہیعثمان حیدر صدر جماعت اسلامی یوتھ جھنگ ایک پرامن اور معزز شہری ہیں،ان کی دکان پر تو کوئی تجاوزات بھی موجود نہیں تھیں۔اس کے باوجود ان کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا گیاانہوں نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes