سب ڈویژن فاروق آباد کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on October 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے جن کے قبضے سے بجلی چوری کرنے کے آلات برآمد
شیخوپورہ (یو این پی) وزیر پانی وبجلی کے احکامات پر سچا سودا سب ڈویژن فاروق آباد کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد افراد بجلی چوری میں ملوث 68 سے زائد مقدمات درج 2850000 روپے جرمانہ عائد ایس ڈی او سچا سودا سب ڈویژن محمد وقاص کے مطابق ایکسئین شیخوپورہ انجئیر لیاقت حسین کی خصوصی ہدایات پر سچا سودا سب ڈویژن نے فاروق آباد شہر اور گردو نواح میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن کے قبضے سے بجلی چوری کرنے کے آلات برآمد کرکے 68 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ بجلی چوروں پر 2850000روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے انکا مزید کہناتھا کہ شہری بجلی چوری کی اطلاعات واپڈا کے رابطہ نمبروں پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں بجلی چور ملک وقوم کا کھلا دشمن ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题