ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈ

Published on October 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 14 فیصدکم ہے، اگست میں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آبادمیں 20 کلوآٹے کی تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے، ملتان 2705.00 روپے، بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے، اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈکی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题