اب شہباز شریف کی باری ہے؛عمران خان

Published on July 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

ایبٹ آباد،ہر ی پور (یواین پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز پاکستان ضرورواپس آئیں لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں۔اب شہباز شریف کی باری ہے کیونکہ انہوںنے کرپشن میں زراری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابیٹ باد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے پیٹ پالتا ہے اور غربت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ 10 سالوں میں ہمارا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے جس کی دو وجوہات ہیں، نااہلی اور کرپٹ لوگوں کو اداروں میں اہم عہدوں پر لگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو ملک کے اہم عہدوں پر کیوں بٹھایا گیا، کیوں کہ انہوں نے پیسا بنایا تھا تاکہ کوئی انہیں پکڑ نہ سکے، نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں برصغیر میں سب سے زیادہ ہیں کیوں کہ اس پر ٹیکس لگے ہوئے ہیں اور ٹیکس اس لیے لگتے ہیں کہ ملک کا قرضہ واپس کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی اگلے جمعے وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آو لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، وہ عظیم آدمی تھا جس نے قوم کے لیے جیل کاٹی لیکن آپ نے بچوں کے نام پر قوم کا پیسہ چوری کرکے رکھا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عدلیہ نے ان کے بچوں سے پوچھا آپ بیٹھے بیٹھے ارب پتی کیسے بن گئے، تو بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں اور ہم جوابدہ نہیں، آپ نے حلال کا پیسہ کمایا تو آکر جواب دیں۔ ایک سال سپریم کورٹ میں اپنی ایک ایک چیز کا حساب دیا اور اپنی منی ٹریل بھی دی اور 60 دستاویزات پیش کیں۔ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے۔ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ایک ڈھیلا چوری کیا ہو تو نام بدل دینا، ہم کئی بار شہباز شریف کا نام بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ میرے ہاتھ میں ہے جس میں اسلام آباد راولپنڈی میٹرو میں 6 ارب کا نقصان ہوا اور رپورٹ میں لکھا ہے نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے نقصان ہوا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ساری ترقی اشتہارات میں ہوتی تھی، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 24 ارب کا نقصان ہے جب کہ ملتان ڈویلپمنٹ ہاوسنگ اسکیم میں 8 ارب روپے اور دانش اسکول کا 100 ارب روپے کا نقصان ہے۔ شہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا؟ کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں؟ یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy