سابق وزیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی72ویں برسی 16اکتوبرکو منائی جائے گی

Published on October 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی72ویں برسی 16اکتوبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیں آپ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes