آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان اور ان کی ٹیم کی ملاقات

Published on October 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

آئی جی پنجاب نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے سلسلہ میں اوکاڑہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز)ڈی پی او اوکاڑہ نے ضلع میں اغوا برائے تاوان، بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی اور سنگین جرائم کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ رواں برس اوکاڑہ میں قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کے درج 23 کیسوں میں سے 21کو ورک آؤٹ کرلیا گیا۔ اغواء برائے تاوان کے 05 کیس حل کرتے ہوئے 09 ملزمان گرفتار، مغوی بحفاظت بازیاب کروایا۔بلائنڈ مرڈر کے 08، رابری مرڈر کے10اور گھر میں ڈکیتی کے21کیسز ورک آؤٹ ہوئے۔1625اے کیٹیگری سمیت 4960 اشتہاری ملزمان گرفتار،ڈکیتی کے35واقعات ورک آؤٹ، 25ملین سے زائد مال مسروقہ برآمد کیااوکاڑہ پولیس نے خواتین شہریوں کے تحفظ کیلئے خواتین اہلکاروں کے پٹرولنگ اسکواڈ“ ردا“ کا آغاز کیا۔بریفنگ ردا اسکواڈ میں شامل لیڈی پولیس بائیک رائیڈنگ، پٹرولنگ،ہجوم کنٹرول، سیلف ڈیفنس اور فرسٹ ایڈ فراہم کر رہی ہیں۔ ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے بچے کو 24گھنٹوں سے کم وقت میں بحفاظت بازیاب کروایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول،شہریوں کو خدمات کی بہترین فراہمی پر اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا،فورس کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے ان کی ویلفیئر اور پروموشن سے نہایت مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اس موقع پراوکاڑہ پولیس کے ڈی ایس پیز ایس ڈی پی او مہر محمد یوسف ایس ایچ اوز،انچارج آئی ٹی، سب انسپکٹر لیڈی عظمت نسیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy