سی پیک نے گزشتہ 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہے، چینی میڈ یا

Published on October 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

سی پیک کی کا میا بیوں نے دنیا کو بی آر آئی کی مضبوط قوت سے متعارف کروا یا، رپورٹ
اسلام آ با د (یو این پی)چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر نے گزشتہ 10 سالوں میں نتیجہ خیز پیش رفت کی ہیں۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپو رٹ میں کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی پہلی سب وے اور پہلی سمارٹ ہائی وے کے کچھ حصے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں، چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کمرشل انرجی پروجیکٹس کی کل نصب شدہ صلاحیت پاکستان کی مجموعی صلاحیت کے تقریباً بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ سی پیک سے مجموعی طور پر 155,000 مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ان کامیابیوں نے دنیا کو “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مضبوط قوت سے متعارف کروایا ہے۔ر پورٹ میں مز ید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران بی آر آئی کے تصور پر عملی اقدامات مسلسل جاری ہیں اور ہمہ جہت نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ “بیلٹ اینڈ روڈ”انیشی ایٹیو ،گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ا یٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے جڑ پکڑ لی ہے، جس سے دنیا میں خوشحالی اور استحکام کا ٹھوس فائدہ پہنچا اور لوگوں کی حقیقی فلاح و بہبود ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes