امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی امن کمیٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے؛ ڈپٹی کمشنر

Published on October 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی امن کمیٹی نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے بین المذاہب اور بین المسالک معاملا ت کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے میں اراکین کمیٹی نے جس انداز سے اپنی خدمات پیش کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، ممبران امن کمیٹی قاضی اسلم اوکاڑوی،رائے احمد حسن،حبیب اللہ چوراہی،مولانا عبد المنان عثمانی،ظفر اللہ قمر لکھوی،سید کوثر رضوی،صداقت بھٹی،سید افضال حیدر،محمد اسلم،امیر حسین شاہ،مولوی حسن صدیقی،قاری حفیظ اللہ بلوچ،قاری محمد اسلم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان اور ممبران امن کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسرائیل کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے نے نہتے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کچل کر رکھ دیے ہیں، حالیہ پر تشدد واقعات اور جنگی ماحول کے تناظر میں امت مسلمہ نہتے بے گناہ فلسطینی بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اسرائیل کے مکروہ عزائم کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ علمائے کرام نے بیت المقدس کی مذہبی اہمیت و روحانی عقیدت اور اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم اور قتل عام کو بیان کیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان نے کہا کہ مسلمانوں کے دل نہتے فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم بھرپور انداز میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں چاہیے کہ اسرائیلی انتہا پسندی کے خلاف پر امن رہتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کی آواز بنیں اور ہمارا یہ فرض ہے کہ اس موقع پر پرامن رہیں اور امن و امان کی فضا کو بحال رکھیں اور شر انگیزی سے پرہیز کریں، اس موقع پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہداء فلسطین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog