ساؤتھ ٹی ٹین،پیزا آن لائن فلڈ لائٹس کرکٹ لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

سابقہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ٹورنامنٹ کامیاب اورتاریخی ہو گا چوہدری وقار فیض
اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )ساؤتھ ٹی ٹین پیزا آن لائن فلڈ لائٹس کرکٹ لیگ سیزن 2کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب و رونمائی ٹرافی جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری وقار فیض سی ای اوپیزا آن لائن۔محمداشرف خان سوہنا (سرپرست اعلیٰ ساؤتھ کرکٹ وسابقہ صوبائی وزیر)۔میاں محمدمنیر سابق ممبر صوبائی اسمبلی و دیگر معززین نے شرکت کی۔ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر چوہدری وقار فیض ودیگر مہمانوں کا تمام ٹیموں کے پلئیرز کی موجودگی میں کہنا تھا کہ سابقہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ٹورنامنٹ کامیاب اورتاریخی ہو گا۔اور اوکاڑہ کی عوام سے اس ٹورنامنٹ میں بھر پور شرکت کرے گی اور ان کو ایک اچھی تفریح کا موقع میسر آئے گا۔مہمانوں کی آمد اور ٹرافی کی رونمائی کے وقت آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں مہمانوں کو بگھی میں بٹھا کر جمخانہ گراؤنڈ کا چکر بھی لگوایا گیا۔اس موقع پرتمام مہمانوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر چئیر مین اصغر علی،مرزا عمران بیگ،کلیم انور جٹ،شیخ ذیشان،،عتیق الرحمان،غلام عباس وغیرہ کو مبارکباد پیش کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题