کسان کو کپاس کا 8500روپے ریٹ دلوانے کے لئے کوشاں ہیں،نگران وزیراعلی پنجاب

Published on October 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ پنجاب میں کپاس کا ریٹ 6500روپے تک نیچے آیاہوا تھا -تھوڑ ی دیر پہلے ہم وزیر اعظم پاکستان سے ملے ہیں، جس میں کپاس کے نرخ میں استحکام لانے پر بات ہوئی ہے- وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کپاس کے نرخوں کے حوالے سے ٹیک اپ کیا ہوا تھا۔میں نے بھی وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی ہے اورانہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔بڑی امید ہے کہ ٹی سی پی کپاس خریدنا شروع کرے گی۔انشا اللہ تعالی کپاس کا ریٹ واپس آئے گااورکسان کو اس کی محنت کا معا وضہ ملے گا۔ کسان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی کپاس کسی بھی صورت سستے داموں نہ بیچیں۔ہم ہر حد تک کوشش کررہے ہیں کہ کسان کو کپاس کا 8500روپے ریٹ ہی ملے۔کاشتکار ڈٹے رہیں اورکپاس کا ریٹ نہ ٹوٹنے دیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes