رینالہ خورد ، دو خواتین ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی ) رینالہ خورد میں واقع بستی رحمان بخش کے قریب دو خواتین ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ کے نتیجے دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری کر دیں۔ جانبحق ہونے والی دونوں خواتین کی عمریں تقریباً 55 سال اور 60 سال کے قریب ہیں جن کی شناخت نورا بی بی زوجہ محمد شریف اور وزیرا بی بی زوجہ مہر علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ حویلی لکھا کی رہائشی تھی جو کہ رینالہ میں اپنے رشتہ دار کے گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی ریسکیو ٹیموں نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کردیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy