پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن17اکتوبر کو منایا جائے گا

Published on October 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن17اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصددنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف این جی اوز کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین غربت کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہ دن دنیا بھر میں 1992ء سے لے کر اب تک ہر سال17اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غربت کے باعث روزانہ ایک ارب انسان بھوکے سوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes