عاشق رسول صوفی مسعوداحمدنے انسانیت کوگھمبیرمسائل ،پریشانیوں اورمشکلات کاروحانی حل بتادیا

Published on October 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رکی زیرسرپرستی آپ کے دست حق پر بیعت کی سعادت حاصل کرنیوالے اندرون وبیرون ممالک لاکھوں مردوخواتین پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں سید الانبیاء حضورپرنور سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پڑھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں اورتمام انسانیت کو اس طریقے سے آپﷺ کی بارگاہ اقدس میں درودوسلام پڑھنے کی تبلیغ وہدایت اورنشرواشاعت کررہے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے پاکستان سمیت دنیا بھرسے موصول ہونیوالی آن لائن رپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خادم مخلوقات ،عاشق رسول ،پیر طریقت ،رہبر شریعت وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکا رنے انسانیت کو دورحاضرکے تمام گھمبیرمسائل،پریشانیوں اورمشکلات کاانتہائی اورآسان ترین روحانی حل بتادیا ہے ،آپ فرماتے ہیں کہ اپنے آقا ومولاحضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں روزانہ باوضوباادب روضہ رسولﷺ کی طرف منہ کرکے ان الفاظ ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ ،الصلوٰۃ والسلام علیک یاحبیب اللہ ،الصلوٰۃ والسلام علیک یانبی اللہ ،الصلوٰۃ والسلام علیک یا روف الرحیم اورالصلوٰۃ والسلام علیک یارحمتہ اللعلمین ‘‘کے ساتھ کم ازکم 20,20مرتبہ ہدیہ درودوسلام پیش کریں ۔مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق آپ ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرناسنت خداوندی اورسنت ملائکہ ہے اسی لئے مومنین کو درودوسلام پڑھنے کاحکم فرمایا گیا ہے۔جس گھر،جگہ،گلی ،محلے اورعلاقے میں اس طریقے سے درودوسلام پڑھاجارہاہے وہ تمام لوگ اورمقامات تیزی سے اللہ تعالیٰ کی رحمت میں آرہے ہیں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے اس عظیم روحانی فارمولے کوتیزی سے پھیلانے کے مقاصد بتاتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکے مریدین وعقیدت مندان کی یہ عظیم کاوش ہے کہ وہ اس پیغام کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جگہ جگہ درودوسلام کوانسانیت تک پہنچارہے ہیں تاکہ انسانیت کواللہ تعالیٰ کے غضب سے بچاکراس کی رحمت میں لایا جاسکے اور امت محمدیہ ﷺ کے عقائد کودرست کیاجاسکے،یہی وجہ ہے کہ اس طریقے سے درودوسلام پڑھنے والوں کی کثیر تعداد کوصراط مستقیم کی تصدیق اورعین الیقین بھی ہورہاہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صراط مستقیم پر دائمی استقامت عطا فرمائے،اپنے اوراپنے حبیب اعظم ﷺ اورآپﷺ کے محبوبوں سے سچاعشق ومحبت عطا فرمائے اوراللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پسندیدہ کام کرنے کی زیادہ سے زیادہ توفیق عطا فرمائے ۔آمین 

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    mashallah…….subhanallah…..bayshak
    aysa hi hay……..Allah aur Rasool Allah pbuh nawaz rahy hain drodoslam parhanay waloon ko





Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes