سابق صدرپاکستان سردارفاروق احمد خان لغاری کوہم سے بچھڑے 13بر س بیت گئے

Published on October 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کوہم سے بچھڑے 13بر س بیت گئے۔ وہ نومبر1993ء تا دسمبر1997ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ملک کے پہلے اور تاحال واحد سرائیکی سپیکنگ صدر تھے۔سردار فاروق احمد خان لغاری پاکستان کے ایک معروف سیاستدان تھے وہ جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سینیٹر بن کر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔1993ء کے انتخابات میں وہ ریکارڈ ووٹوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے انہیں وزیر خارجہ بنایاا ور بعدازاں وہ صدارتی انتخابات میں مد مقابل وسیم سجاد کو شکست دے کر صدر مملکت منتخب ہو گئے۔نومبر1996ء کو وزیر اعظم محترمہ بے نظیربھٹو سے اختلافات کی بنا پر صدر فاروق احمد لغاری نے اسمبلی تحلیل کر دی۔1997ء میں نواز شریف کی حکومت سے تنازع پر وہ صدر مملکت کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔سردار فاروق احمد خان لغاری نے ملت پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنائی جسے انہوں نے بعد ازاں مسلم لیگ ق میں ضم کر دیاوہ سال2008ء کے الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔سردار فاروق احمد خان لغاری نے بطور وفاقی وزیر اور سربراہ ملت پارٹی کے جہانیاں کے متعدد دورے کیے تھے۔سردار فاروق احمد خان لغاری 20اکتوبر 2010ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题