چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)وفاقی حکومت نے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا فیصلہ واپس لے لیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق حکومت نے طے کیا ہے کہ ملکی ضروریات مقامی چینی سے ہی پوری کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، درآمدی چینی 110روپے فی کلو میں پڑیگی، جبکہ مقامی چینی کی قیمت فی کلو 90 روپے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کے سرپلس ذخائر موجود ہیں، آٹاچینی گھی سے متعلق کوئی پریشانی نہیں،عالمی مہنگائی سے کھانے پینے کی اشیا کا درآمدی بل 29 ارب ڈالر ہو گیا ہے گزشتہ درآمدی بل 9 ارب ڈالر کا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes