نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور عوام دوست پالیسیاں

Published on October 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

تحریر: محمد وسیم طارق
حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مشکل کی گھڑی میں ریلیف ملنا ایسا ہے جیسے پیاسے کو کنواں پٹرول کے نرخ کم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدائیت پر پنجاب بھر میں عوام کو ریلیف دینے کا آغاز ہو گیاہے عوامی حلقوں میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور لوگ امید کر رہے ہیں کہ اگر عوام کو ریلیف دینے کی یہی رفتار رہی تو وہ دن دور نہیں تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور لوگ سکھ کا سانس لے سکیں گے نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدائیت پر ٹرانسپورٹرز عوام تک ریلیف پہنچانے میں کوشاں ہیں ٹرانسپورٹر حضرات نے عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے فوری طور پر کرایوں میں کمی کر دی ہے تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کے نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی اشیائے ضروریہ کے نقل و حمل سے گاڑیوں کے کرایوں میں واضح کمی ہو گئی ہے جس سے کھانے پینے کی اشیاء،پھل و سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ بھی کم ہو گئے ہیں عوام کو سستے داموں اشیاء ملیں گیں اور غریب طبقہ کو کسی حد تک پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے ریلیف ملے گا عوامی سروے کے مطابق لوگو ں کا یہ تعاثر ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی جس برق رفتاری کے دن رات کاموں میں لگے ہوئے ہیں خواہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہو یا صحت سے جڑے معاملات ہوں یا پھر سہولت بازار ہوں وہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب تمام مشکلات پر قابو پا کر ترقی کی منازل طے کرلے گا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اصل مرحلہ اشیائے خورونوش اور سفری کرایوں میں کمی کاتھا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے طوری فور پر متعلقہ محکموں کے افسران کو کرایوں میں کمی کا ٹاسک دیا اور خود بھی فیلڈ میں نکلے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں حکومتی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جس پر ٹرانسپورٹرز نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اسی دن کرایوں میں 10سے 12فیص کمی کر دی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدائیت پر انتظامی افسران کی جانب سے دن رات بسوں اور ویگن اڈوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں اور اس بات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے کہ عوام کو ریلیف بہم پہنچایا جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدائیت کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد مقررہ نرخوں پر ہی کرایہ وصول کیا جائے اور لگاتار اس کی مانیٹرنگ کی جائے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو ہونا چاہیے یہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے انتظامی افسران و فیلڈ افسران فیلڈ میں جا کر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی مانیٹرنگ کریں سفری کرایوں میں کمی کے بعد لوگ کافی مطمئن اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو اظہار تشکر دیتے دکھائی دے رہے ہیں انہیں عوام دوست پالیسیوں کی بدولت نہ صرف لوگ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے شکر گزار ہیں بلکہ اس بات کا یقین کئے بیٹھے ہیں کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت میں لگے ہوئے وہ عوام کو ریلیف دینے میں ہر حد تک جائیں گے عوامی حلقوں میں اگر سید محسن نقوی کی بات کی جائے تو یہی بات عیاں ہو گی کہ جس تن من دھن سے دن رات اپنی صحت کی پراہ کئے بغیر عوامی خدمت میں لگے ہوئے ہیں توانہی کو مستقل وزارت اعلیٰ سونپ دی جائے
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی جس تیزی سے صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog