افغان صدارتی الیکشن شفاف اور غیر جانبدار تھے۔ ایران

Published on April 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

2
تہران ۔۔۔ ایران نے افغان صدارتی الیکشن کو شفاف اور غیر جانبدار قرار دے دیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے صلاحکار علی اکبر ولایتی نے کہا کہ افغانستان میں 5 اپریل کو ہونے والے صدارتی الیکشن آزادانہ ماحول میں ہوئے، جو بھی نئی قیادت منتخب ہوگی ان کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کے اعلان میں تاخیر اور چند حلقوں کے تحفظات کے باوجود الیکشن نتائج پر سوال نہیں اٹھا سکتے۔ ایران اپنے برادر افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ حالیہ صدارتی الیکشن افغان کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے خوشگوار اثرات مرتب کریں گے۔ دوسری جانب میڈیا کے مطابق افغانستان کے صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔ سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ کو جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes