حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنیوالے عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 94 واں یوم شہادت 31 اکتوبرکو منایاجائے گا

Published on October 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولؐغازی علم دین شہید کا 94واں یوم شہادت 31اکتوبرکو منایاجائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز،قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔غا زی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes