ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کو چیلنج کردیا،فیصلہ محفوظ

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران مریم نواز نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کو چیلنج کردیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،جج بشیر اعوان نے مقدمات کی سماعت کی، سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدراحتساب عدالت میں موجود ہیں جبکہ استغاثہ کے گواہ واجد ضیا بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔دوران سماعت مریم نوازکے وکیل نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ کو عدالتی ریکارڈکاحصہ بنانے کوچیلنج کردیا،وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے 6 والیم غیرمتعلقہ ہیں،والیم 3،4،5 میں سے کچھ شواہدعدالتی ریکارڈکاحصہ بن سکتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کاتجزیہ اورگواہوں کے بیانات ریکارڈکاحصہ نہیں بن سکتے۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ ہماری پبلک دستاویزات ہیں،جے آئی ٹی رپورٹ ہمارااہم ترین ثبوت ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题