رائیونڈ،معمولی تنازعہ پرفائرنگ ایک خاتون ہلاک تین افراد زخمی

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) تھانہ سٹی کے علاقہ بستی امین پورہ میں معمولی تنازعہ پر غریب محنت کش کے کھر میں گھس کر گولیاں چلا دیں ایک خاتون ہلاک تین افراد زخمی ہونے کی اطلاع پر مقامی پولیس کی بھا ری نفری نے مو قع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے ایک محلے بستی امین پورہ میں اوباش نوجوان افضل، مدثر اوع اقبال بتائے گئے ہیں نے ون ویلنگ اور ہلڑبازی کررہے تھے اور اسی دورایک معصوم بچی بھی زخمی ہوگئی تھی ایسا کر نے سے روکا تو تلخ کلامی ہو گئی اہل علاقہ نے معاملہ رفع دفع کرادیا لیکن افضل وغیرہ نے افطاری سے قبل گھر میں گھس کر آتشی اسلحہ سے آزادانہ فا ئرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چھ بچوں کی ماں رضیہ بی بی، ہلاک جبکہ عمران،رضوان، غلام دستگیر زخمی ہونے کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس اے ایس پی ڈاکٹر تنویر رضا ایس ایچ اور اور دیگر بھاری نفری ن اور 1122کی گاڑ ی سمیت موقع پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیان نوٹ کیئے،اور ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارم کے لیئے اور تینو ں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کاروائی شروع کر دی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题