فیصل آباد انتظامیہ کے ایکشن بے سود، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ آئی

Published on October 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد انتظامیہ کے ایکشن سے آٹے اور چینی کے نرخوں کی اڑان رُک گئی مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں آٹے اور چینی کے نرخ کم نہ ہوئے۔پرچون میں چینی0 15 سے 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی 100 کلو گرام بوری کا ایکس ملز ریٹ 15 ہزار روپے ہے۔مارکیٹ میں آٹا کے 20 کلو تھیلے کے نرخ بھی برقرار ہیں، مختلف برانڈز کے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 2700 سے 2950 روپے تک ہے، مارکیٹ میں کھلا سرخ آٹا 140، سفید فائن آٹا 150 جبکہ چکی آٹا 175 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل ذخیرہ اندوزں کے خلاف حکومت کی کارروائی سے آٹے، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہوئی تھیں مگر حقیقی ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes