ہانگ چو ایشین پیرا گیمز اب تک کے سب سے بڑے ایشین پیرا گیمز ہونگے، رپورٹ

Published on October 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ایشین پیرا گیمز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، رپورٹ
بیجنگ(یو این پی) ایشین پیرا اولمپک کمیٹی اور ہانگ چو ایشین پیرا گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر ہانگ چو میں چوتھے ایشین پیرا گیمز کی تیاریوں کی متعلقہ معلومات کے تعارف کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق ایشین پیرا گیمز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چوتھے ایشین پیرا گیمز کے ترجمان چن وی چھیانگ نے کہا کہ ہانگ چو میں ہونے والے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں مجموعی طور پر 22 بڑے مقابلے اور 564 چھوٹے ایونٹس ہیں جن میں 44 ممالک (خطوں) سے تقریبا 5200 افراد شرکت کر رہے ہیں جو تاریخ میں سب سے بڑا ایونٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایشین پیرا گیمز کی بہتر خدمت کے لئے، رکاوٹوں سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں اور مہمانوں کے لیے کھیلوں کے ان مقابلوں میں اچھے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے . ہانگ چو ایشین پیرا گیمز ایتھلیٹس ولیج میں 1,100 بیریئر فری بستر فراہم کیے گئے ہیں اور ذاتی کیٹرنگ کی خدمات جیسے وہیل چیئر ڈائننگ ایریا اور لو ڈائننگ ایریا کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی ، رکاوٹوں سے پاک شہری ماحول کو ہمہ جہت طریقے سے بہتر بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں 140،000 منصوبوں کو مکمل اور اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مقابلے کے مقامات ، ایشین پیرا گیمز ولیج کو اپ گریڈ اور شہر کے اہم مقامات کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے اور کھلاڑیوں اور مہمانوں کو رکاوٹوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog