فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید27بجلی چور وں کو پکڑلیا

Published on October 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف دن اور رات کے اوقات میں بلاامتیاز چیکنگ کی جارہی ہے۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید27بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان بجلی چوروں کو68ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور28لاکھ47ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1031بجلی چوروں کو28 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور13کروڑ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع جھنگ میں اب تک 314 بجلی چوروں کو11لاکھ 52ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 4 کروڑ81لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ضلع بھکر میں اب تک 329 بجلی چوروں کو8لاکھ47ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ33لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع چنیوٹ میں 349بجلی چوروں کو 10لاکھ 70ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ98لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع خوشاب میں 106بجلی چوروں کو 3 لاکھ60ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ68لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع میانوالی میں 379بجلی چوروں کو8لاکھ 47ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ89 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع سرگودھا میں 349بجلی چوروں کو8لاکھ 49ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ78 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع ٹوبہ میں 245بجلی چوروں کو6لاکھ سے29ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ15 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 45روزکے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3136 بجلی چوروں کو86لاکھ 62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور40کروڑ15 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ بجلی چوری میں 2961گھریلو،90کمرشل،79زرعی،اور 6انڈسٹریل کنکشن ملوث پائے گئے۔مجموعی طورپر فیسکو ریجن سے2549بجلی چوروں کو گرفتار اور 22کروڑ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ اب تک 3014بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج بھی کروادیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy