مریضوں کو تمام ادویات اپنے خرچ پر ٹیسٹ سمیت خود لینا پڑتی ہیں؛عبدالشکور جمالی

Published on October 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) چوہڑ جمالی کے رہائشی سماجی رہنما عبدالشکور جمالی نے پریس کلب مکلی پہنچ کر بتایا کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے ایک غریب مریض محمد یوسف ولد محمد ہاشم ملاح کو سول ہسپتال مکلی کے آرتھوپیڈک وارڈ میں داخل کرایا۔ جس کے پاؤں میں چوٹ آئی تھی لیکن بدقسمتی سے سول ہسپتال مکلی میں پلاسٹر، پائوڈین دوائی، سور مرہم سمیت کوئی اودیات موجود نہیں، مریضوں کو تمام ادویات اپنے خرچ پر ٹیسٹ سمیت خود لینا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال ٹھٹھ کی بھری مقدار میں بجٹ ہونے کے باوجود مریضوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں مل سکا، جس کی وجہ سے مریض پریشان ہیں، انہونے کہا کہ اودیات کی قلت کو دور کر کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ کروائی جائے اور جس سے َََغریب مریضوں کو فائدا مل سکے انہونے کہا کہ جب سے سول ہسپتال مرف این جی اوز کے حوالے کئ گئ ہے تب سے مریض پریشانی کے شکار میں مبتلا ہوگئے ہیں مزید کہا کہ سول ہسپتال مکلی کو سندھ حکومت کی جانب سے ملی گئ بجٹ کی جانچ کئ جایے اور کی گئ کرپشن کو چیک کیا جائے جسے سول ہسپتال مکلی کا نظام بہتر ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy