پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

Published on October 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

لاہور (یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy