ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کی صدارت اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا گیا

Published on January 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,023)      No Comments

\"6\"
منڈی بہاوالدین(یواین پی ) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی منڈی بہاوالدین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی او منڈی بہاوالدین امتیاز احمد خان نیازی منعقد ہوا جس میں ڈی او سی افضال احمد وڑائچ اے ڈی سی حسن ہارین ہوت، اسسٹنٹ کمشنروں ، ڈی ایس پی چوہدری علم دین گجر، ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیاء اللہ صدیقی ، ڈی او انٹر پرائزز، ٹی ایم اوز ،تاجر تنظیموں کے صدور قصابوں اور دودھ دہی کے صدر ممبران کمیٹی نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا گیاجوکہ ضلع منڈی بہاوالدین کی ریونیو حدود میں لاگو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کھلا آٹا40روپے فی کلو گرام، بیس کلو آٹے کا تھیلا785، گھی کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر ،چاول باسمتی سپر کرنل122روپے فی کلو، دال چنا موٹی 60روپے فی کلو، دال چنا باریک55روپے فی کلو، دال مصور موٹی100،دال مصور باریک130روپے، دال ماش دھلی ہوئی115، دال ماش چمن140،دال مونگ دھلی130،دال مونگ چھلکے والی125،چھوٹا گوشت 500روپے، بڑا گوشت 250روپے، بیسن65روپے،تندوری روٹی وزن سو گرام6روپے، نان سوگرام6،چنا سفید کینیڈا90روپے فی کلو،چنا سفید دیسی65روپے فی کلو، چنا بلیک سپریم60روپے،چنا بلیک دیسی55، دودھ بغیر کریم کے 55روپے، دھی60روپے فی کلو گرام، سرخ مرچ150-120روپے، سبزیاں اور فروٹ،چکن مرغ زندہ اور برائلر گوشت کے نرخ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر مقرر کریگی۔ڈی سی او نے کہا کہ کوئی بھی دکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول نہیں کریں گے ۔ اور نرخوں کی لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔
اجلاس میں صدر انجمن تاجران ملکوال راو محمد طارق نے شکایت کی کہ ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ہورہی ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہے جس سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ دودھ اور گوشت میں پانی کی ملاوٹ سرعام ہے افسوس اس امر کا ہے کہ محکمہ صحت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ڈی سی او نے ڈی ایچ او کو سختی کے ساتھ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ دودھ فروش کے صدر غلام مرتضٰی لودھی نے شکایت کی کہ DHQمیں کوئی بھی ڈاکٹر ایمرجنسی میں موجود نہیں ہوتا۔ اور معمولی سے کیس کو بھی ڈاکٹر لاہور ریفر کر دیتے ہیں۔ ڈی سی او نے ای ڈی او ہیلتھ کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا انہوں نے ٹی ایم اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہر سے فوری طور پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں۔ تاجر تنظیموں نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题