میں اب بھی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا جاتی ہوں۔ آمنہ الیاس

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

لاہور (یواین پی)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی شروعات میں ڈائیلاگز بولتے وقت گھبراہٹ کا شکار ہوجاتی تھی ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے اپنی فلموں میں اداکاری کے دوران پیش آنے والے چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات میں مجھے ڈائیلاگز تک بولنا نہیں آتے تھے، میرے منہ سے ڈائیلاگ کی ادائیگی بمشکل ہوتی تھی، مجھے کافی محنت کرنی پڑی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ کہاں بولوں اور کہاں رکوں، سکرپٹ کو کئی بار پڑھتی تھی جب کہ میں اب بھی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا جاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں اداکاری کے بعد لوگوں کے مثبت رسپانس سے اعتماد حاصل ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں وہ خوشی کا باعث ہے، انڈسٹری میں بہت زیادہ دھکے تو نہیں کھائے لیکن محنت بہت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题