ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ جاری؛ڈپٹی کمشنرذیشان حنیف

Published on October 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کی مانیٹرنگ جاری۔ تحصیل اوکاڑہ،تحصیل رینالہ خورد اور تحصیل دیپالپور میں سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر علیٰ الصبح منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں پر بولی کے عمل کی کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ سبزیوں و پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں پرائس مجسٹریٹس عام مارکیٹوں اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں ہدائیت کی کہ عام مارکیٹوں،سبزی و فروٹ منڈیوں میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور شہری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی خریداری کریں اشیائے خورونوش پر زائد رقم وصول کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ضلعی کنٹرول روم نمبر 044-9200287پر اطلاع دیں تاکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题