عید کے موقع پر کم کرائیوں کے ساتھ سپیشل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی،خواجہ سعد رفیق

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

99
اسلام آباد  (یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے مسافروں کو بہترین اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر کم کرائیوں کے ساتھ سپیشل ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ لوگ ریلوے کی ٹکٹیں مناسب ریٹس پر خرید سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے تمام صوبوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خواجہ سعد رفیق کے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور موجودہ حکومت کی بہتر کارکردگی کی بھی داد دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme