سماجی، سائنسی اور طبی علوم مل کر معاشرے میں صحت مندانہ ماحول پیدا کر سکتے ہیں ڈاکٹر محمد زکریا

Published on August 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

اوکاڑہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےوائس چانسلرز کا باہمی تعلیمی اشتراک پہ اتفاق
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم)اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، نے پاکستان میں پبلک ہیلتھ کے متعلق آگہی پیدا کرنے کے حوالے سے باہمی اشتراک پہ اتفاق رائے کیا ہے۔ دونوں وائس چانسلر نے اس بات پہ اتفاق کیا کہ تمام سماجی، سائنسی اور طبی علوم مل کر معاشرے میں صحت مندانہ ماحول اور رویے پیدا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پہ بات کرتے ہوئے پروفیسر زکریا نے لوگوں میں پبلک ہیلتھ کے مسائل کا شعور بیدار کرنے اور ان میں کرونا وائر س سے بچاو کے ایس او پیز پہ عمل درآمد کرنے اور اس کی ویکسین لگوانے کے لئے آگہی پیدا کرنے کے متعلق پروفیسر جاوید اکرم کی کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر جاوید اکرم نے پاکستان میں ہیلتھ جرنلزم کو فروغ دینے کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ ابلاغ اور صحافت کے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے میڈیکل کے میدان ہونے والی تحقیق کے نتائج عوا م تک پہنچائے جا سکتے ہیں جس سے وہ حفظان صحت کے اصولوں پہ عمل کرکے کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی تحقیق پہ زور دیں جس نے عوام کا فائدہ ہو اورایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اعلی تعلیم کا ایک مضبوط ادارہ ہونے کے ناطے نئی قائم ہونے والی یونیورسٹی کو مکمل تعاون اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ میڈیکل اور اس سے متعلقہ شعبہ جاتے میں تدریس و تحقیق کو فروغ دے سکیں۔پروفیسر زکریا کا کہنا تھا کہ ملک میں سائنس اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں اور غیر متوازن غذا سے پیدا ہونے والے مسائل سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جامعات معاشرے میں صحت کے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لئے دیگر تعلیمی اداروں، میڈیا، کمیونٹی سنٹرز اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes