امریکی صدر کی جانب سے چینی صدر شی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

Published on October 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

امر یکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کام کر نے کا خوا ہاں ہے، امر یکی صدر
ایک چین کا اصول دوطرفہ تعلقات کی اہم سیاسی بنیاد ہے،چینی وزیر خا رجہ
واشنگٹن (یواین پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ملا قات میں با ئیڈن نے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امریکہ چین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔اس مو قع پر وانگ ای نے کہا کہ ایک چین کا اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیے دوطرفہ تعلقات کی سب سے اہم سیاسی بنیاد ہیں، جن کا ہر صورت میں صحیح معنوں میں تحفظ کیا جانا چاہئیے۔ چین امریکہ کے اس موقف کو اہمیت دیتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ اپنےتعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔وانگ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے تین اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو حقیقی معنوں میں مستحکم اور بہتر بنانا ہوگا جو نہ صرف دونوں ممالک اور دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات کے عین مطابق ہے۔ امریکہ کے دورے کے دوران وانگ ای نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیون کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes