ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل کا محراب پور سمیت ضلع بھر کے نیوزپیپرز اسٹال کا دورے سمیت صحافیوں سے ملاقاتیں

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

نوشہرو فیروز(یو این پی)صحافی صرف وہی ہیں جو سیٹلائیٹ چینلز، اے بی سی سرٹیفائیڈ اخبارات یا رجسٹرڈ نیوز ایجنسیوں سے منسلک ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل کا محراب پور سمیت ضلع بھر کے نیوزپیپرز اسٹال کا دورے سمیت صحافیوں سے ملاقاتیں کیںتفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نوشہروفیروزمحمد موسیٰ گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کنڈیارو ٹھارو شاہ بھریا کنڈیارو ہالانی سمیت محراب پور کا دورہ منور حسین منور،صحافی مظفر عباسی کے ہمراہ شہر میں نیوز پیپرز اسٹالز کا وزٹ کیا اور اخبارات کی سرکولیشن کے حوالے سے تفصیلات لیں صحافی محمد سرفراز نواز،علم الدین علیم رانا ندیم انجم،عابد طور، محمو دالحسن جلالی،صدر ایوان محراب پور پریس کلب شہزاد مغل میڈیا سینٹر کے صدر بچل ہنگورو سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ نگران سندھ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اشاعت جاری رکھے ہوئے اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کیلئے حکومتی احکامات پر محکمہ اطلاعات سندھ بھر کے شہروں میں اخبارات کا ڈیٹا اکٹھا کررکھا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت واضح کرچکی ہے کہ ویب چینل اور ویب اخبارات کا کوئی مستقبل نہیں انکے رپورٹر کسی طور صحافی نہیں ہوسکتے اور نہ ہی انہیں کوئی حکومتی سہولیات مل سکتی ہیں اس لئے تمام پریس کلب کے صدور اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو چاہئے کہ ایسے نام نہاد صحافیوں کو اپنی صفوں سے باہر نکالیں تاکہ حقدار صحافیوں کی حق تلفی نہ ہو صحافی وہی ہیں جو سیٹلائیٹ چینلز، اے بی سی سرٹیفائیڈ اخبارات یا رجسٹرڈ نیوز ایجنسیوں سے منسلک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy