مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے،صدر،وزیراعظم، آرمی چیف کا اظہار افسوس

Published on June 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

کراچی: (یواین پی) جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ عالم دین مفتی محمد نعیم چل بسے وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی نعیم کئی روز سے علیل تھے۔ مفتی نعیم کی میت جامعہ بنوریہ منتقل کر دی گئی ہے۔ ان کا نماز جنازہ اتوار کو نماز عصر کے بعد ادا کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق مفتی نعیم کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔یاد رہے کہ مفتی نعیم 1955 میں پیدا ہوئے اور 65 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes