یونیورسٹی سٹاف اوکاڑہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)یونیورسٹی سٹاف اوکاڑہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کے خلاف ایک ریلی کا اہتمام کیا گیاجس میں ہزاروں کی تعداد میں انتظامی اسٹاف، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ یہ ریلی ایمپلائز ایسوسی ایشن اور اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈاز اٹھا رکھے تھے جن پہ فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ نعروں اور تقاریر کے ذریعے شرکاء نے امن، انصاف اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر فضا ”فری فری فلسطین” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکاء نے اسرائیل کے جھنڈے کو بھی نظر آتش کیا اور مسلم امہ اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل تک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں۔ ریلی میں مختلف انتظامی افسران اور اساتذہ نے تقاریر بھی کیں جن میں غزہ پہ اسرائیلی افواج کے مظالم کی منظر کشی کی گئی اور وہاں پہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کی نسل کشی کے فی الفور روکنے کیلیے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی کیا اختتام اس دعا اور امید کے ساتھ ہوا کے اوکاڑہ یونیورسٹی کی یہ کاوش مسئلہ فلسطین کے حل کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہواور زبان خلق سے مظلوموں کی داد رسی ہو سکے۔ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے نکالی گئی اوکاڑہ یونیورسٹی کی طرف سے انسانیت کے وقار کے تحفظ اور دنیا میں امن کے قیام کیلیے ایک پیغام ھے عالمی قوتوں کو دنیا میں امن کے قیام کے لئے اگے بڑھنا ھوگا اور اسراٹ کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر ھونے والے ظلم پر اپنا کردار ادا کرنا ھوگا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog