مقبوضہ وادی کو جیل بنے آج 70 واں روز، دکانیں بند، پبلک ٹرانسپورٹ معطل

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

سری نگر: (یواین پی) مقبوضہ وادی کو جیل بنے آج ستر روز ہو گئے، دکانیں اور مین مارکیٹ بند، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بدستور بند رہی جس کے سبب شہری انتہائی اذیت کا شکار ہیں۔مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیاں 70 ویں روز میں داخل ہو گئیں، وادی میں صورتحال بدستور کشیدگی کا شکار ہے، سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، گھروں میں قید کشمیر کھانے پینے کی اشیاء کو ترس کر رہ گئے، کاروبار، دکانیں، تعلیمی ادارے بند ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج پانچ اگست سے اب تک تیرہ ہزار کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لے چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy