پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مصالحے تیار کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

Published on November 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments
  فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مصالحے تیار کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چکیرہ اڈا،کالج روڈ ستارہ کالونی اور عثمان گارڈن میں چھاپے مارے اور3 مصالحہ جات بنانے والے یونٹ بندکراکر مقدمات درج کرادیئے۔تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ 1ہزار 30 کلو سرخ مرچ،490 کلو اجوائن، 240 کلو زیرہ، 200 کلو مکئی، 200 کلو بھوسہ،100 کلو ہلدی اورکھلے رنگ ضبط کرنے کے علاوہ2 گرائنڈننگ مشین،3 موٹریں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔علاوہ ازیں مکئی کا توکا پیس کر برادے کوکھلے رنگ اور کیمیکلز لگا کر جعلی مصالحے تیار کئے جا رہے تھے۔موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل عدم موجود پائے گئے جبکہ پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی اورتیار مصالحہ جات ٹوٹے گندے فرش پر بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔مصالحہ جات پنجاب سٹینڈرز کے مطابق نہ ہونے پر 3 یونٹ بند کر دیے گئے۔ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کے انفیکشن سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ملاوٹی مصالحہ جات کو فیصل آباد میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں۔خوراک کے معیار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں،کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题